جی این این سوشل

پاکستان

بجٹ سے پہلے وزیراعظم کا اعشائیہ ، غیر حاضر ارکان پر کپتان کا نوٹس

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے اعشائیے میں ارکان کی کمی پر وزیراعظم نے غیر حاضر ارکان کا نوٹس لے لیا،عامر ڈوگر اور پرویز خٹک سے تفصیلات مانگ لیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بجٹ سے پہلے وزیراعظم کا اعشائیہ ، غیر حاضر ارکان پر کپتان کا نوٹس
بجٹ سے پہلے وزیراعظم کا اعشائیہ ، غیر حاضر ارکان پر کپتان کا نوٹس

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی کے اعزاز میں دئیے گئے اعشائیے سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ  جب سے وزیراعظم بنا ہوں 10 مرتبہ باہر سے کھانا کھایا ہے جس میں 3 دفعہ آپ لوگوں کے ساتھ کھانا کھایا ۔

ذرائع کے مطابق   وزیراعظم  کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں   ارکان اسمبلی  کی کمی  پر وزیراعظم نالاں ہوگئے،وزیراعظم نے غیر حاضر ارکان کا نوٹس لے لیا ،عامر ڈوگر اور پرویز خٹک سے تفصیلات مانگ لیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باوجود زبردست بجٹ دیا ہے ،انشاءاللہ کل بجٹ پاس ہو گا ۔

عامر ڈوگر کو ارکان کی حاضری یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا ۔مسلم ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ سمیت سینئر اراکین  عشائیے میں شریک نہ ہوئے۔وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کا خصوصی شکریہ بھی ادا کر دیا۔

وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنے عشائیہ کےموقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشائیہ میں عمران خان نے کہاہم مسائل سے نکل رہےہیں،جوبھی مسائل ورثےمیں ملےہیں ،ان سب کوحل کریں گے، وزیراعظم نےکہاان شاءاللہ ملک کو آگے لےکرجائیں گے۔

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

کراچی :  پاکستان میں اکتوبر کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  ہوکر2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے اور ملک میں 10 گرام سونا 2لاکھ35ہزار682 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 2647 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

رمضان شوگر مل ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا

نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رمضان شوگر مل ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت  ریلیف مانگ لیا

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے، عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔

بعد ازاں، احتساب عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا، عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

واضح رہے کہ 18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔

عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ڈینگی بے قابو ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 110 کیسز رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 92، لاہور سے 03 اور اٹک سے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی  بے قابو ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 110 کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے وار بے قابو ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 110 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 92، لاہور سے 03 اور اٹک سے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جہلم، جھنگ اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے دو ،دو نئے مریض سامنے آگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 671 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1843 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll