- Home
- News
جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس کی ریکارڈ مدت میں تعمیر مکمل کرنے پر وزیر اعظم کی چئیرمین سی ڈی اے کو مبارکباد
42روزمیں انڈر پاس کی تعمیر نیا ریکارڈ ہے۔فلائی اوور مکمل ہونے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ٹریفک مسائل ختم ہوں گے،وزیر اعظم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس کا افتتاح کر دیا،وزیر اعظم نے منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کرنےپر چئیرمین سی ڈی اے کو مبارکباد دی۔
اس سے قبل چیئرمین کیپٹیل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وزیر اعظم کو جناح ایونیو انٹرچینج کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے میں سیفٹی اور سیکیورٹی کویقینی بنایاگیا۔
بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جناح ایونیو انٹرچینج منصوبےکےپہلےمرحلےمیں950میٹرانڈرپاس مکمل کیا گیا، جناح ایونیو انٹرچینج منصوبے میں سیفٹی اور سیکیورٹی کویقینی بنایاگیا۔
انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومیں اسی طرح ترقی کرتی ہیں جب دن رات کام کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے سمیت سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں، ان کا کہنا تھا کہ 42روزمیں انڈر پاس کی تعمیر نیا ریکارڈ ہے۔فلائی اوور مکمل ہونے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے ٹریفک مسائل ختم ہوں گے۔
اس موقع پرشہباز شریف نے کہا کہ انشا اللہ اسی رفتار سے ترقی کا سفر جاری رہے گا، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی آگے لے کر جائیں گے۔
وزیرا عظم نے کہا کہ محسن نقوی راتوں کو بھی منصوبے کا دورہ کر کے کام کا جائزہ لیتے رہے، قومیں اسی طرح ترقی کرتی ہیں کہ دن رات کام کیا جائے، سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ،متعدد ہلاکتیں
- ایک گھنٹہ قبل
ایران نے واٹس ایپ اور گوگل پلےپر عائد پابندی ختم کر دی
- 3 گھنٹے قبل
شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے
- 5 گھنٹے قبل
بابائے قوم کے یوم پیدائش پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کا خراج عقیدت
- 5 گھنٹے قبل
ٹرمپ کی صدر جو بائیڈن پر موت کی سزا ئیں تبدیل کرنے پر شدید تنقید
- 3 گھنٹے قبل