کھیل

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا 

چیمپئنزٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی،شیڈول

GNN Web Desk
شائع شدہ 14 hours ago پر Dec 24th 2024, 5:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا 

دبئی:عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق میگا ایونٹ کے میچز پاکستان اور متحدہ عمرب امارات (یو اے ای) میں ہوں گے جبکہ چیمپئنزٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔
 افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔
شیڈول کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ 2025 کو کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی نے بتایا کہ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گی، ایونٹ کے فائنل کیلیے اضافی دن بھی رکھا گیا ہے۔
آئی سی سی شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ ایونٹ میں 8 ٹیموں کے درمیان 15 میچز ہوں گے۔ بھارت نے فائنل کیلیے کوالیفائی نہ کیا تو ایونٹ کا فائنل لاہور میں ہوگا۔
گروپ اے میں پاکستان ، بھارت ، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، گروپ بی میں آسٹریلیا ، انگلینڈ ، افغانستان اور جنوبی افریقا موجود ہیں۔