علاقائی

سند ھ حکومت کا بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز عام تعطیل ہونے پر صوبہ کے تمام مزدوروں کی چھٹی ہوگی۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 14 hours ago پر Dec 24th 2024, 5:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سند ھ حکومت کا بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان

محکمہ محنت سندھ نے شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو مزدوروں کی چھٹی کا اعلان کردیا۔

محکمہ محنت اور انسانی وسائل(لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز )  کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز عام تعطیل ہونے پر صوبہ کے تمام مزدوروں کی چھٹی ہوگی۔