ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بلاول بھٹو کا سکھر میں تقریب سے خطاب
بلاول بھٹو نے کہا موٹرویز اور ٹرینیں ہمارے دور کے انفرااسٹرکچر نہیں ہیں، آپ کو اور آپ کے انفراسٹرکچر کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائیگی


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے ہمیں ماحول دوست اور لوگوں کے گھروں کیلئے بجٹ بنانا ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کامیاب طلبہ اپنی زندگی کے نئے دور میں داخل ہونے جارہے ہیں، آپ نے عملی زندگی میں ملک کے لئے خدمات انجام دینی ہیں،تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جو کوئی نہیں چھین سکتا،تعلیم نوجوانوں کو اپنے اہداف کے حصول میں مدد دیتی ہے، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کی بہتر انداز میں خدمت کرسکتے ہیں،نوجوانوں نے عملی زندگی میں محنت اور جدوجہد کو اپنا شعار بنانا ہے،نوجوان دنیا بھر میں اپنے علم کی بدولت اعلیٰ مقام حاصل کرسکتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہانوجوان نسل کا انفرا اسٹرکچر انٹر نیٹ اور بینڈود ہے، موٹرویز اور ٹرینیں ہمارے دور کے انفرااسٹرکچر نہیں ہیں، آپ کو اور آپ کے انفراسٹرکچر کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائیگی، ہم سب مل کر ملک کا بین الاقوامی سطح پر تشخص بہتر بنائیں گے، موہنجودڑو میں ہزاروں سال پہلے اربن ڈرینج سسٹم موجود تھا، ہمیں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے، ہمیں سندھ کی ترقی کی اسی میراث کو لے کر آگے چلنا ہے، پی ایس ڈی پی دیکھیں،موسمیاتی خطرے کیلئے کوئی پلاننگ نہیں، افسوس ہے کہ70سال سے بابو بیٹھ کر بجٹ بناتے ہیں، اس سے بھی زیادہ بزرگ سیاستدان بجٹ منظور کرا لیتے ہیں، ہمیں بجٹ بنانا ہے تو ماحول دوست بجٹ اور لوگوں کیلئے گھر بنانا ہوں گے۔
انہوں نے کہا بینظیر بھٹو شہید نے آئی بی اے کا سنگ بنیاد رکھا، آئی بی اے عالمی سطح پر بہترین تعلیمی ادارہ ہے، این آئی سی وی ڈی میں ملک بھر سے آنیوالے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے، سندھ حکومت صحت کے شعبے میں اہم خدمات انجام دے رہی ہے،مختلف ملکوں سے طلبہ حصول علم کیلئے آئی بی اے میں داخلہ لے رہے ہیں، سندھ عظیم تاریخ سے مالا مال صوبہ ہے، ہم دنیا بھر کی تعلیمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بنا رہے ہیں۔

معروف پنجابی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا
- 12 گھنٹے قبل

بھارتی جنگی طیارہ ’تیجس‘ کیوں تباہ ہوا؟ وجہ سامنے آگئی
- 16 گھنٹے قبل

لاہورمیں جائیداد کے تنازع پر گروہوں کے درمیان فائرنگ، 2 افراد قتل،ملزمان گرفتار
- 14 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک، جبکہ شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان،محکمہ موسمیات
- 15 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں انسداد ڈینگی مہم مزید تیز، کیسز کی تعدادمیں نمایاں کمی
- 12 گھنٹے قبل

ایبٹ آباد: گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل،میچ کی تاریخ بھی سامنے آگئی
- 12 گھنٹے قبل

حسینہ واجدکی سزا بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے ،پاکستان اس میں مداخلت مناسب نہیں سمجھتا،دفتر خارجہ
- 16 گھنٹے قبل

بھارت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار کس ملک کو قرار دیا ؟ رپورٹ آ گئی
- 12 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں مشترکہ آپریشن،مزید 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 12 گھنٹے قبل













