پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو احتیاطی تدابیر بارے مہم چلانے کی ہدایت کردی گئی
سردی کی شدید لہر پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے تمام ڈی سیز کو مراسلہ جاری کردیا گیا، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے مراسلہ جاری کیا ۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو احتیاطی تدابیر بارے مہم چلانے کی ہدایت کردی گئی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سردی ،دھند، برف باری میں لاپروائی جان لیوا ہو سکتی ہے، شہریوں کو حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے ، ہیٹر کے استعمال ، خطرناک گیسوں بارے شعور بیدار کیا جائے، سیاحت کے لئے جانے والوں کو تمام ضروری ہدایات فراہم کی جائیں ، ضلعی انتظامیہ مقامی سطح پر بھرپور مہم چلائے ،میڈیا سمیت تمام کمیونیکیشن ٹولز کے ذریعے لوگوں کو ضروری معلومات فراہم کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ کو مراسلہ جاری کیا گیا ، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، گیس ہیٹرز ، گیزر وغیرہ کے استعمال میں لاپروا ہی سے جانیں ضائع ہوتی ہیں، احتیاطی تدابیر اختیار کر کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے
- 2 hours ago
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 11 minutes ago
پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا لوگو جاری کردیا
- 2 hours ago
وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا
- 13 hours ago
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا
- an hour ago
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہا ہے
- 2 hours ago
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان
- 2 hours ago
5 فروری کشمیرڈے، ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان
- 14 hours ago
پاکستان بھر میں اسلام آباد کو ماڈل کے طور پر پیش کریں گے ، وزیر اعظم
- 11 hours ago
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ
- 19 minutes ago
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوں گے، سعودیہ عرب
- 2 hours ago
گورنر سندھ کی تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سے ملاقات
- 11 hours ago