دنیا

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید

کمال عدوان ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کےجس کے نتیجے  میں 4 سکیورٹی گارڈ شہید جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 15 گھنٹے قبل پر دسمبر 24 2024، 7:23 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل فورسز کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، حالیہ اسرائیلی حملوں سے مزید 21 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے جبالیہ کیمپ کے ہسپتال پر بمباری  کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ رفاہ اور دیر البلاح میں ڈرون حملے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے کمال عدوان ہسپتال پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے  میں 4 سکیورٹی گارڈ شہید جبکہ 20 افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فورسز بیت لاہیہ میں انڈونیشیا ہسپتال کے مریضوں کو عمارت خالی کرنے پر مجبور کرنے لگی۔
دوسری جانب حماس کا غزہ میں جوابی کارروائیوں میں متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ سچ ثابت ہوگیا، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنے 2 افسروں اور ایک سپاہی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
واضح رہے کہ غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 338 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 7 ہزار 764 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔ جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔جبکہ اسرائیلی حملوں سے اب تک ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔