دنیا
- Home
- News
شام: طرطوس میں فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں میں جھڑپوں سے17 افرادہلاک
محمد کانجو حسن کی گرفتاری کیلئے جانے والی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، دوران کارروائی 3 مسلح افراد بھی مارے گئے،شامی وزیر داخلہ
شائع شدہ 14 hours ago پر Dec 26th 2024, 10:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
دمشق:شام کے صوبہ طرطوس میں فورسز اور معزول صدربشارالاسد کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق جھڑپیں بشار الاسد کے ملٹری جسٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد کانجو حسن کی گرفتاری کے دوران ہوئیں جس میں 17 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔
اس حوالے سےشامی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ محمد کانجو حسن کی گرفتاری کیلئے جانے والی ٹیم پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا، دوران کارروائی 3 مسلح افراد بھی مارے گئے۔
رپورٹس کے مطابق محمد کانجو حسن کو بدنام زمانہ صید نایا جیل میں مظالم کاذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ شامی صوبہ طرطوس معزول صدر بشار الاسد کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے۔
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 2 hours ago
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- an hour ago
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- an hour ago
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 2 hours ago
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- an hour ago
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- an hour ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات