- Home
- News
آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹ بانی پی ٹی آئی کی نجات کیلئے مہم چلا رہے ہیں،وزیر دفاع
اتنی تگ و دو جس آدمی کی ہورہی ہے تو وہ مغرب کیلئے کچھ تو کرتا ہوگا، طلال چودھری
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن گولڈ اسمتھ کے ریکروٹ بانی ٹی آئی عمران خان کی نجات کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد ایلچی رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ایک اسرائیلی اثاثہ ہے جس کے ذریعے وہ واحد مسلمان ایٹمی قوت کو خدا نخواستہ سر نگوں کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے مغربی دنیا میں جو چند آوازیں اٹھ رہی ہیں ان پر یہ واضح ہونا چاہیئے کہ ہم پاکستانی قوم اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، ہماری اول اور آخر ترجیح صرف اور صرف پاکستان ہے۔
وزیر دفاع نےاپنے ایک اور بیان میں کہا کہ مغربی ممالک کا اپنا کیا کردار ہے کہ پچاس ہزار فلسطینیوں کی شہادت پر جو ضمیر نہ جاگا وہ ایک شخص کی گرفتاری پر جاگ گیا۔ ہم مرجائیں گے لیکن بیرونی دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے والا بچ کرنہیں جائے گا، بانی پی ٹی آئی کے مقدمات ملکی قانون کے مطابق چلیں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ اتنی تگ و دو جس آدمی کی ہورہی ہے تو وہ مغرب کیلئے کچھ تو کرتا ہوگا۔ ایک ادارہ اپنے سینئر ترین افسر کو سزا دے دے اور یہ بینفشری بچ جائے ایسا نہیں ہوسکتا۔
طلال چوہدری نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے صاف کہہ دیا ہے کہ ایٹمی پروگرام پر سمجھوتا نہیں ہوگا، ایٹمی پروگرام 25کروڑ افراد کے تحفظ کی ضمانت ہے، پاکستان نے سمجھوتا کیا تو شام اور لیبیا بن جائے گا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد ایلچی رچرڈ گرینل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- 2 گھنٹے قبل
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- 2 گھنٹے قبل
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 2 گھنٹے قبل
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 2 گھنٹے قبل