موسم

ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ،آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں پارہ منفی 11 اور اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 14 hours ago پر Dec 26th 2024, 10:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ،آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی


ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،جبکہ محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی سندھ اور پنجاب کے چند میدانی علا قوں میں رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے،جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں پارہ منفی 11 اور اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔
قلات میں منفی 5 اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد 4، پشاور 6، لاہور 10 اور کراچی میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام یا رات میں کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں مطلع جز وی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔