پاک ، چین علاقائی شراکت داری ، چین کے بڑے مجسمہ ساز یاؤن زیکون کا پاکستان کو بڑا تحفہ ، وزیراعظم
وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین سدابہار تزویراتی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھورہی ہے جس کے تحت دفاع اور دفاعی پیداوار سے لے کر زرعی شعبوں میں تعاون کیا جارہاہے۔


وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین علاقائی شراکت داری خطے کے استحکام کیلئے نہایت اہم اور عالمی چیلنجز کے تناظر میں دنیا بھر میں امن کے لئے امید کی کرن ہے۔
اسلام آباد میں قائداعظم محمد علی جناح اور چین کے انقلابی لیڈر اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سابق چیئرمین ماؤ زیڈونگ کے مجسموں کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
یہ مجسمے چین کے بڑے مجسمہ ساز یاؤن زیکون نے وزیراعظم کوپچیس دسمبر کو قائداعظم محمد علی جناح اور چھبیس دسمبر کو مائوزی ڈونگ کی سالگرہ کے موقع پر پیش کئے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین سدابہار تزویراتی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھورہی ہے جس کے تحت دفاع اور دفاعی پیداوار سے لے کر زرعی شعبوں میں تعاون کیا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال کے اوائل میںپاکستانی طلبا زراعت میں جدید تعلیم کے حصول کیلئے چین جارہے ہیں اور و ہ پاکستان اور چین کے درمیان پل کاکردار اداکریںگے جس سے ہماری دوستی کو نئی جہت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ مجسموں کا یہ تحفہ پاکستان اور چین کے درمیان ہمیشہ غیرمتزلزل د وستی کی علامت رہے گا۔

سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

ڈاکٹر آکاش انصاری کے زیر حراست ملزم بیٹے لطیف آکاش نے اعتراف جرم کرلیا
- 9 منٹ قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
- 3 گھنٹے قبل

ایران کا امریکا اور اسرائیل کودو ٹوک جواب ، "ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں"
- 4 گھنٹے قبل

مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے ، راکھی ساونت
- 2 گھنٹے قبل

میٹا نے انسٹا گرام میں ڈس لائیک بٹن کا اضافہ کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

نواب شاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے3 بچے جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا 125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیےبھارتی صحافیوں کو ویزے جاری
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی، حادثاتی طور پر اداکارہ بنیں، نندیتا داس
- 2 گھنٹے قبل
9 مختلف کارروائیوں میں 111.1 کلو گرام منشیات برآمد
- 2 گھنٹے قبل