پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی کویت کے ولی عہد صباح الخالد الحمد الرحمان سے ملاقات

ملاقات میں  دو طرفہ امور اور تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 13 hours ago پر Dec 26th 2024, 7:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  کی کویت کے ولی عہد صباح الخالد الحمد الرحمان  سے  ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور کویت کے ولی عہد صباح الخالد الحمد الرحمان نے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات میں  دو طرفہ امور اور تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کویت کے دورے کے موقع پر ولی عہدمبارک الصباح،  نائب وزیراعظم شیخ فہد یوسف الصباح، وزیر دفاع اور داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (سٹاف) انجینئر ہاشم الرافی سمیت دیگر اہم عہدیداروں اور کویت کی مسلح افواج کے قائم مقام چیف آف سٹاف سے بھی ملاقاتیں کیں۔