- Home
- News
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوچکا ہے جبکہ دوسری بیٹھک اب 2 جنوری کو ہوگی جس میں اپوزیشن جماعت اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کو پیش کرے گی۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی، وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے بنائی کمیٹی کے رُکن سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوچکا ہے جبکہ دوسری بیٹھک اب 2 جنوری کو ہوگی جس میں اپوزیشن جماعت اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کو پیش کرے گی۔
قبل ازیں حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک بیان میں کہا کہ فوجی یا پھر عدالتوں سے سزاؤں کی وجہ سے تحریک انصاف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومتی کمیٹی عمران خان کے بیانات کے بجائے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات پر غور کررہے ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر مذاکرات میں کوئی چیز آؤٹ آف دی باکس جاکر کرنا پڑے تو کرنا چاہیے تاکہ اس سے ملک میں سیاسی استحکام آئے۔
کراچی : 2 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
- 2 hours ago
پاکستان کا معاشی منظرنامہ مثبت تبدیلیوں کا عکاس
- 2 hours ago
27محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت
- 2 hours ago
شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس شہید کی نماز جنازہ ادا
- an hour ago
بھارتی آر جے سمرن سنگھ کی گھر سے لاش برآمد
- 2 hours ago
بے نظیر بھٹو کی برسی پر وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام
- 2 hours ago