جرم

فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو  انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

 جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ اب تک سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 7 مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جاچکا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 15 hours ago پر Dec 26th 2024, 10:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فوجی عدالتوں  کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو  انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

سانحہ 9 مئی کیس میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے مزید 5 مجرموں کو  انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

ملٹری کورٹس سے اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے والوں میں محمد عبداللہ ولد  کنور اشرف، راجہ دانش وحید و لد راجہ عبدالوحید، حسن شاہ ولد صابر حسین شاہ، علی حسنین ولد خلیل الرحمن فرہاد خان والد شاہد حسین خان شامل ہیں۔

 جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ اب تک سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں ملٹری کورٹس سے سزا پانے والے 7 مجرموں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جاچکا ہے  دیگر مجرموں کو دیگر جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔