عوام گھبرائے نہیں،پاکستان کو مشکلات سے نکال کر خوشخبریاں دینگے،تکالیف میرے لیے کوئی نئی بات نہیں، آصف زرداری
اگر کوئی سپر پاور ہے تو وہ اللہ ہے ہم اس کی سپر پاور پر یقین رکھتے ہیں،صدر مملکت


گڑھی خدا بخش :صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے نکال کر عوام کو خوشخبریاں دیں گے ،عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،انہوں نے کہا کہ تکالیف میرے لیے کوئی نئی بات نہیں۔
گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنان سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آج اگر وہ دوبارہ صدر بنے ہیں تو عوام کی طاقت سے بنے ہیں، بینظیر بھٹو شہید ہیں اور شہید کبھی مرا نہیں کرتے، ہم نے 45 سال بعد بھی ذوالفقارعلی بھٹو کا فیصلہ ریورس کروا کے دنیا کو بتا دیا کہ ان کا عدالتی قتل ہوا، اب دنیا کو تاریخ میں ماننا پڑے گا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قانونی قتل ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم عوام اور گڑھی خدابخش کو جوابدہ ہیں۔ دھرتی کے ساتھ، فیڈریشن کے ساتھ، پاکستان کے ساتھ وفا ہے، پاکستان کو بچانا ہے،ان کا کہنا تھا کہاگر کوئی سپر پاور ہے تو وہ اللہ ہے ہم اس کی سپر پاور پر یقین رکھتے ہیں، عوام کی طاقت اور دعاؤں سے ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے۔
ہم مشکل حالات سے پاکستان کو نکالیں گے،ہم آپ کو خوشخبریاں دیں گے،یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ،مشکلات ہیں،تکالیف ہیں جو میرے لیے کوئی نئی بات نہیں،ان کا کہنا تھا کہ روز مسئلے اور تکلیفیں ہوتی ہیں، روز گرجتے ہیں اور لرزاتے ہیں، ہم ان گردوں سے لڑنے اور بھڑنے کے پرانے واقف کار ہیں۔
اپنے خطاب میں صد ر مملکت نے کہا کہ کوئی پرواہ کرنے کی ضرورت نہیں، ان سب کو میں دیکھ لوں گا، نہ آپ کا پانی کہیں جاتا ہے نہ گیس کہیں جاتی ہے، سب آپ کو ملے گا جو آپ کا حق ہے، جو دوسروں کا حق ہے وہ ان کو ملے گا، خیبرپختونخوا کو اس کا حق ملے گا بلوچستان کو اس کا حق ملے گا، پنجاب کو بھی حق ملے گا اور سندھ کو بھی ملے گا، اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی فیصلہ نہیں ہے۔

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 8 hours ago

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 10 hours ago

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 8 hours ago

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 8 hours ago

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 13 hours ago

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 8 hours ago

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 8 hours ago

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 12 hours ago

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 13 hours ago

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 8 hours ago
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 13 hours ago