سیاسی کٹھ پتلیاں ملک کے ایٹمی اثاثوں پر سودے بازی کرنے کو بھی تیار رہتی ہیں،چئیرمین بلاول بھٹو
ذوالفقاربھٹونے اسلامی بم بنایا یہ ان کا بڑا جرم تھا، شہید بےنظیربھٹو نے پاکستان کومیزائل ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا،بلاول بھٹو


گڑھی خدا بخش:چیئرمینپاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیاسی کٹھ پتلیاں ملک کے ایٹمی اثانوں پر سودا کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔
شہید بے نظیر کی 17ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زداری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو غریب کی لیڈر تھیں، انہوں عالمی سطح پر لیڈر تسلیم کیا گیا، محترمہ نے شہادت تسلیم کی لیکن اپنے نظریے پر سمجھوتا نہیں کیا،بے نظیر کی سیاسی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے، وہ کبھی کسی آمر اور دہشت گرد کے سامنے نہیں جھکیں، ان کی 30 سال کی سیاسی جدوجہد آپ کے سامنے ہے، بے نظیر بھٹو کسانوں ، ہاریوں کی آواز تھیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسی جگہ پر کھڑا ہے جہاں مشکل ہی مشکل ہے، عوام مشکل میں اس لیے ہیں کہ محترمہ کو شہید کیا گیا ، اسلام آباد میں ایسی کٹھ پتلیاں ہیں جنہیں صرف کرسی کا شوق ہے ، یہ کٹھ پتلیاں ایٹمی اثاثوں کا سودا کرنے کیلئے بھی تیار ہیں ، بے نظیر کو اس لیے شہید کیا گیا تاکہ ان کٹھ پتلیوں کو لایا جاسکے۔
بلاول بھٹونے نو ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ سلیکٹڈ ہیں اور نہ ہی فارم 47 والے ہیں، حکومت سازی کے وقت ہمیں کسی کرسی یا وزارت کا شوق نہیں تھا، ہم ن لیگ سے کہا کہ حکومت بنائیں اور فیصلے کریں اور ن لیگ سے طے ہوا تھا کہ پی ایس ڈی پی مل کر بنائیں گے،ان کا کہنا تھاکہ ہم اب تک حکومت سے طے پانے والے سمجھوتے پر عمل کرانے میں ناکام رہے ہیں، حکومت کے پاس یکطرفہ فیصلے کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے، حکومت کے پاس صرف اجتماعی فیصلے کرنے کا مینڈیٹ ہے، اتفاق رائے سے کیے جانے والے فیصلے ہی مضبوط فیصلے ہوتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا 5 سال حکومت مکمل کرنا سیاسی کارنامہ تھا، پورے ملک میں صدر مملکت نے اس وقت مفاہمت کے نام پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیا، جب مکمل یکجہتی کے ساتھ سیاسی جماعتوں نے فیصلے لیے تو تاریخ میں پہلی بار صوبوں کو حقوق ملے اور 18 ویں ترمیم منظور ہوئی
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سازش پاکستان کےخلاف پک رہی ہے، اس سازش کا مقابلہ کرنےکےلیےہمیں ایک ہونا پڑے گا، قائد عوام ذوالفقار بھٹو کا سب سے بڑا قصور ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی دینا تھا، غیر ملکی عناصر چاہتے ہیں ایٹم بم کسی اسلامی ملک کےپاس نہ ہو،انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں امریکا نےمیزائل پرپابندیاں لگائی ہیں، پوری دنیا کوبتانا چاہتا ہوں جب تک پیپلزپارٹی موجود ہےایٹم بم پرسمجھوتہ نہیں کرنےدیں گے۔
بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہماری اندرونی سیاست پرامریکا سے بیانات آرہے ہیں،یہ بیانات صرف بہانے ہیں ان لوگوں کو پاکستان کی جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں، بانی پی ٹی آئی بہانا ہے ان کا نشانہ پاکستان کا ایٹمی اورمیزائل پروگرام ہے۔
پی پی چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ ان بیانات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی وضاحت کریں، جولوگ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف بیانات دیتے ہیں وہ آج بانی پی ٹی آئی کے حق میں آواز کیوں اٹھارہےہیں؟ یہ پہلے اسرائیل کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں اوربعد میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں، پی ٹی آئی اوراس کی جماعت کے بانی کو ان بیانات کی مذمت کرنی چاہیے۔

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 hours ago
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 hours ago

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- 35 minutes ago

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 7 minutes ago

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 hours ago

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 2 minutes ago
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 hours ago

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 hours ago

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 17 minutes ago

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 hours ago

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 26 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 hours ago