- Home
- News
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ حرکت،غزہ میں کمال عدوان اسپتال کو آگ لگا دی،بمباری سے50 فلسطینی شہید
اسرائیلی حملے کے وقت اسپتال میں مریضوں اور طبی عملے سمیت تقریباً 350 افراد موجود تھے،عرب میڈیا
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے،اسرائیلی فوج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی غزہ کے آخری فعال اسپتال کمال عدوان کو آگ لگا دی۔
اسرائیلی فوج محاصرے اور اطراف کے علاقوں پر بمباری کے بعد آج صبح اسپتال میں داخل ہوگئی۔
اسرائیلی فوج نے اسپتال کے طبی عملے، مریضوں اور اسپتال کے احاطے میں پناہ لیے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کو جبری طور پر باہر نکال دیا،قابض صہیونی فوج نے اسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ، لیبارٹری، گودام اور ایمبولنس یونٹس کو آگ لگا دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے کے وقت اسپتال میں مریضوں اور طبی عملے سمیت تقریباً 350 افراد موجود تھے،جبکہ غزہ میں سرد موسم کے باعث72 گھنٹوں کے دوران4 بچے سردی کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں
عرب میڈیا کے مطابق اسپتال سے باہر آنے والے عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال کے اطراف میں شہریوں کو قتل بھی کیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے کمال عدوان اسپتال سے ایک فلسطینی صحافی کو بھی اغوا کرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کے بارے میں بھی اب تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کمال عدوان اسپتال پر اسرائیلی حملے کو خوفناک قرار دیا ہے جبکہ اردن کی جانب سے بھی اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
حماس نے کمال عدوان اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا اسپتال میں آگ لگانا جنگی جرم ہے،حماس نے مزید کہا کہ اسرائیل ہیلتھ مراکز کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیل غزہ میں غذائی بحران کو فلسطینیوں کے خلاف جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے،حماس کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت امریکا اور مغربی ممالک کی پشت پناہی سے غزہ میں نسل کشی کرر رہی ہے،عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔
غزہ کی وزات صحت کے مطابق سات اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہیں، جبکہ حملوں میں اب تک ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
تحریک انصاف سے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا، وفاقی وزیر پٹرولیم
- 4 گھنٹے قبل
ابسلوٹلی ناٹ کہنے والےاب امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں،لیگی رہنما حنیف عباسی
- ایک گھنٹہ قبل
صدر آصف علی زرداری کی سہیون میں لال شہباز قلندر کے مزا ر پر حاضری
- 3 گھنٹے قبل
یورپ میں تما م اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر کا قانون لاگو
- 4 گھنٹے قبل
نامور موسیقار استاد چھوٹے غلام علی خان کی آج 38 ویں برسی منائی گئی
- 3 گھنٹے قبل
آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ”رومیو اینڈ جولیٹ“ کی اداکارہ اولیویا ہسی73 برس کی عمرمیں چل بسیں
- 2 گھنٹے قبل