Advertisement

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ حرکت،غزہ میں کمال عدوان اسپتال کو آگ لگا دی،بمباری سے50 فلسطینی شہید 

اسرائیلی حملے کے وقت اسپتال میں مریضوں اور طبی عملے سمیت تقریباً 350 افراد موجود تھے،عرب میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 28 2024، 5:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ حرکت،غزہ میں کمال عدوان اسپتال کو آگ لگا دی،بمباری سے50 فلسطینی شہید 

غزہ  میں اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے،اسرائیلی فوج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی غزہ کے آخری فعال اسپتال کمال عدوان کو آگ لگا دی۔
اسرائیلی فوج محاصرے اور اطراف کے علاقوں پر بمباری کے بعد آج صبح اسپتال میں داخل ہوگئی۔
اسرائیلی فوج نے اسپتال کے طبی عملے، مریضوں اور اسپتال کے احاطے میں پناہ لیے ہوئے بے گھر فلسطینیوں کو جبری طور پر باہر نکال دیا،قابض صہیونی فوج نے اسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ، لیبارٹری، گودام اور ایمبولنس یونٹس کو آگ لگا دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے کے وقت اسپتال میں مریضوں اور طبی عملے سمیت تقریباً 350 افراد موجود تھے،جبکہ غزہ میں سرد موسم کے باعث72 گھنٹوں کے دوران4 بچے سردی کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں
عرب میڈیا کے مطابق اسپتال سے باہر آنے والے عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال کے اطراف میں شہریوں کو قتل بھی کیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے کمال عدوان اسپتال سے ایک فلسطینی صحافی کو بھی اغوا کرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کے بارے میں بھی اب تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کمال عدوان  اسپتال پر اسرائیلی حملے کو خوفناک قرار دیا ہے جبکہ اردن کی جانب سے بھی اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
حماس نے کمال عدوان اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کا اسپتال میں آگ لگانا جنگی جرم ہے،حماس نے مزید کہا کہ اسرائیل ہیلتھ مراکز کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے، اسرائیل غزہ میں غذائی بحران کو فلسطینیوں کے خلاف جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے،حماس کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت امریکا اور مغربی ممالک کی پشت پناہی سے غزہ میں نسل کشی کرر رہی ہے،عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔

غزہ کی وزات صحت کے مطابق سات اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں 46 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہیں، جبکہ حملوں میں  اب تک ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Advertisement
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 2 days ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 5 hours ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 2 hours ago
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 3 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 5 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • an hour ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 2 hours ago
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 2 days ago
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 2 days ago
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 3 days ago
Advertisement