پاکستان

سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیرکا کہنا تھا مذاکرات کیلئے دونوں سائیڈ سے لوگ نیک نیتی کیساتھ بیٹھے ہیں، اب تو بانی پی ٹی آئی نے بھی کہہ دیا کہ ملک ترقی کر رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 15 hours ago پر Dec 28th 2024, 6:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات عطا ءتارڑ   نے کہا ہےملک میں سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔  

 تفصیلات کے مطابق   عطاء تارڑ نے اپنی گفتگو میں کہا ہے  اب معیشت مستحکم ہوئی ہے،سیاسی استحکام بھی آنا چاہیے، مذاکرات کا مقصد یہ نہیں کہ 9مئی پر بات نہ کی جائے، مذاکرات کا مقصد یہ بھی نہیں کہ ملک سے کی گئی دشمنی پر بات نہ کی جائے،مذاکرات کا مقصد یہ بھی نہیں کہ ان تمام معاملات پرکمپرومائز کیا جائے، مذاکرات اس لیے ہیں کہ ملک کو بہتر سمت میں کیسے لے جائیں،مذاکات اس لیے ہیں کہ معیشت اور سیاست میں استحکام کس طرح آ سکتا ہے۔ 

وفاقی وزیرکا کہنا تھا مذاکرات کیلئے دونوں سائیڈ سے لوگ نیک نیتی کیساتھ بیٹھے ہیں، اب تو بانی پی ٹی آئی نے بھی کہہ دیا کہ ملک ترقی کر رہا ہے، ڈیفالٹ سے ہٹ کر ہم معاشی ترقی کی جانب جا رہے ہیں، ملک میں سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، اب معیشت مستحکم ہوئی ہے،سیاسی استحکام بھی آنا  چاہئے ۔