دنیا

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا امریکا کا دورہ ، مظاہرین کی مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے سکھوں کے خلاف شرانگیز اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 16 گھنٹے قبل پر دسمبر 28 2024، 8:47 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا امریکا کا دورہ ، مظاہرین کی مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا امریکا کا دورہ کیا ۔ 

ایس جے شنکر نے سیکرٹری بلنکن اور این ایس اے سلیوان سے ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ 

دورے کے نتیجے میں پروخالصتان مظاہروں کا آغاز ہو گیا ، مظاہرین نے  مودی حکومت پر عالمی قتل اور مغربی ممالک میں سکھوں کے خلاف جاسوسی نیٹ ورکس کے الزامات عائد کر دیے ۔ 

 واشنگٹن میں پرو-خالصتان مظاہرین نے "مودی سیاست کو ختم کرو" اور مودی حکومت اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ 

 مظاہرین نےسکھ کارکنوں کے قتل کے خلاف پابندیاں ختم کرنے اور انصاف کا مطالبہ کیا ۔ 
واضح رہے کہ  جے شنکر پر سکھ کارکنوں کو نشانہ بنانے اور عالمی سطح پر ماورائے عدالت قتل کی حمایت کرنے کے الزامات عائد ہیں ۔ 
  
جے شنکر کا دورہ زیادہ تر مودی اور اڈانی کے گٹھ جوڑ کو بچانے کے لیے ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے سکھوں کے خلاف شرانگیز اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں۔