- Home
- News
روسی صدر نے مسافر طیارے کے حادثے پر آذربائیجان کے صدر سے معافی مانگ لی
پیوٹن کی جانب سے کہا گیا طیارہ چیچنیا کی حدود میں داخل ہوا تو یوکرین سے ڈرون حملے ہو رہے تھے، ان حملوں کی وجہ سے گروزنی کے قریب روسی فضائی دفاعی نظام فعال تھا۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مسافر طیارے کے حادثے پر آذربائیجان کے صدر سے معافی مانگ لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، روسی صدر نے متاثرین کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے واقعے کی جامع تحقیقات کرانے پر اتفاق کیا، روسی صدر نے مسافر طیارے کے حادثے پر آذربائیجان کے صدر سے معذرت کرتے ہوئے حادثے کا ذمہ دار یوکرین کو قرار دیدیا ،
پیوٹن کی جانب سے کہا گیا طیارہ چیچنیا کی حدود میں داخل ہوا تو یوکرین سے ڈرون حملے ہو رہے تھے، ان حملوں کی وجہ سے گروزنی کے قریب روسی فضائی دفاعی نظام فعال تھا۔
یاد رہے روسی صدر کی کی جانب سے یہ بات نہیں کی گئی کہ طیارے کو روس کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ۔
شدید دھند کا راج، موٹر ویے کے مختلف مقامات سے بند
- 2 گھنٹے قبل
پارا چنار اور کرم کے راستوں کی بندش کے خلاف کراچی میں 12 مقامات پر دھرنے جاری
- 2 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کے رواں برس کامیاب آپریشنز، 925 دہشت گرد ہلاک ،سیکڑوں گرفتار
- 28 منٹ قبل
پاکستان ویمن کرکٹر سدرا امین رشتہ ازدواج میں منسلک
- 23 منٹ قبل
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ
- 44 منٹ قبل
جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار،62 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل