تحریک انصاف سے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا، وفاقی وزیر پٹرولیم
بانی پی ٹی آئی پر جو مقدمہ ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے ایک سو نوے ملین سیاست سے پہلے ہے،مصدق ملک
لاہور:وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات خوش آئند ہے مگر مذاکرات میں سابق بانی پی ٹی آئی کے جرائم کا ایجنڈا شامل نہیں ہوگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم تو پہلے بھی مذاکرات کےلیے تیار تھے آگے بڑھنا ہے تو ڈائیلاگ کریں، جب تک ہمارے لوگ مل نہیں بیٹھیں گے مسئلہ کب حل ہوگا، پی ٹی آئی سے سے بات چیت خوش آئند ہے بات چیت شروع ہو گئی، ریڈ لائن یلو گرین پر گفتگو ہوگی۔
مصدق ملک نے کہاکہ چند دن میں نیا سال شروع ہونے والا ہے، اس نئے سال میں بڑی بڑی تبدیلیاں کریں گے، 20 سے 25 ارب کی توانائی خریدتے ہیں تو اس کا بوجھ عام آدمی کے کندھوں پر آتا ہےمانہوں نے مزیدکہاکہ شرح سود ، مہنگائی میں بے انتہا کمی آئی ہے سرپلس پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں، 6 ماہ میں مہنگائی 38 سے 6 فیصد تک آ گئی ہے، اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی عوامی پالیسیوں سے کم ہوئی۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ سعد رفیق اور خرم دستگیر الیکشن ہار گئے لیکن دھاندلی کا رونا نہیں رویا، لوگوں سے ووٹ مانگا، الیکشن میں اگر دھاندلی ہوئی تو خود دیکھیں کون سا فارم 47 یا 45 ہے تلاش کریں، آپ صرف ملک کو برباد کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب پر جو مقدمہ ہیں ان کی نوعیت کرائمنل ہے ایک سو نوے ملین سیاست سے پہلے ہے، سائن کیا ایک سو نوے ملین پائونڈ کا معاہدہ کیا پھر اسے سیل کردیا کہ سٹیٹ کی جاگیر قرار دیدیا، چار سو کینال زمین لی ٹرسٹ ہے جناب نے۔
مصدق ملک نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کو خط لکھے ہیں بینک کرپٹ ہونے دیں ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے خلاف نہیں پاکستان کے خلاف امریکہ میں قرارداد پاس کروائیں کوئی آپ سے پوچھے کیوں، ڈیوڈ فینٹن جو ایٹمی پروگرام کے خلاف لابنگ کررہا ہے آپ نے اسے پیسے دے کر ہائر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف امریکہ کو خط قرارداد اور پریشر ڈالتے ہیں آپ آئیں سر آنکھوں پر تعمیری بات کریں معیشت پر بات کریں الیکشن پر بات کریں، آپ کی ہماری کوئی دشمنی نہیں دوست ہیں سیاسی تنائو کی نذر ملک کو مت کریں ہم پر الزامات کریں جھگڑا کریں، نو سے دس ماہ میں کون سی کرپشن سامنے آئی ہے۔
وزیر پٹرولیم نے محکموں میں کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ے بجلی و پانی میں کرپشن ہوتی ہے اس کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا
- an hour ago
یونان کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے مزید چا ر افراد کی لاشیں مل گئیں
- 3 minutes ago
پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا گھناؤنا کردار بےنقاب
- an hour ago
بانی پی ٹی آئی پر پنجاب میں درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی
- 3 minutes ago
ایف بی آر کو پہلی ششماہی کی ٹیکس وصولیوں میں 386 ارب کی کمی کا سامنا
- an hour ago
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
- 6 minutes ago