ٹیکنالوجی

یورپ میں تما م اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر کا قانون لاگو 

یورپ بھر میں کسی بھی کمپنی کے موبائل کے لیے ٹائپ سی چارجر ہی استعمال ہوگا،قانون

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 دن قبل پر دسمبر 29 2024، 4:38 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
یورپ میں تما م اسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی چارجر کا قانون لاگو 

یورپ کے تما م ممالک میںاسمارٹ فونز کے لیے ایک ہی قسم کے چارجر کا قانون لاگو ہو گیا۔
یورپ کے مختلف ممالک میں موبائل جو بھی ہو چارجر اب ایک ہی ہوگا اب یورپ بھر میں کسی بھی کمپنی کے موبائل کے لیے ٹائپ سی چارجر ہی استعمال ہوگا۔
یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے نیا قانون لاگو ہونے کے بعد ایپل کمپنی بھی آئی فونز کے ساتھ اینڈرائیڈ سسٹم کے ٹائپ سی چارجر دینے کی پابند ہوگی۔
واضح رہے کہ  اکتوبر 2022 میںیورپی پارلیمنٹ نے کامن چارجر لا پاس کیا تھا اور ایپل کو اپنی ڈیوائسز کے لیے چارجر تبدیل کرنے کے لیے 2024 کے اختتام تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔