جمی کارٹر1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں


امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر انتقال کرگئے۔
خبر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر جمی کارٹر کا انتقال اتوار کی دوپہر جارجیا میں اپنے گھر پر ہوا۔ان کی عمر 100 برس تھی۔
جارجیا کے مونگ پھلی کے کاشتکار جمی کارٹرامریکا کے39 ویں صدر تھے۔ ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔انہوں نے 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں۔
بحیثیت صدرجمی کارٹر خراب معیشت اور ایران یرغمالی بحران سے نمبرد آزما رہے، انہوں نے اسرائیل اور مصر کے درمیان امن کے لیے ثالثی کی یہی وجہ تھی کہ جمی کارٹر کو 2002 میں امن کے لیے کوششوں پر نوبیل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔
واضح رہے کہ جمی کارٹر پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے 100 سالہ زندگی پائی۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر جمی کارٹر کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کا اعلان کیا ہے۔
امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر یکم اکتوبر 1924 کو ریاست جارجیا کے شہر plains میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنا بچپن جارجیا کے شہر آرچری میں گزارا اور پھر 1946 میں امریکی نیول اکیڈمی سے گریجویشن کی۔
اس کے بعد جمی کارٹر نے امریکی بحریہ میں ملازمت اختیار کی اور وہاں ایک آبدوز میں کام کیا۔ بحریہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سیاست میں حصہ لیا۔ جمی کارٹر نے ریاست جارجیا کی قانون ساز اسمبلی کی نشست جیتی اور اس کے بعد 1971 میں ریاست جارجیا کے گورنر کا انتخاب جیت لیا۔بعد ازاں دسمبر 1974 میں انہوں نے اگلے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور 1976میں یہ انتخاب جیت بھی لیا۔

لاہور:پولیو وائرس کاخطرہ بدستور موجود،سیوریج سسٹم میں وائرس کی تصدیق
- 8 hours ago

چینی کمپنی بی وائے ڈی نے گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سےایلون مسک کی ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا
- 5 hours ago

سابق ایئر مارشل نور خان کی بیٹی ڈاکٹر فائقہ امریکا میں جاں بحق
- 6 hours ago

خسارے میں چلنے والے ریاستی اداروں کی نجکاری اصلاحاتی ویژن کا حصہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف
- 7 hours ago

اگر ایران نے پرامن مظاہرین پر تشددکیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے آئے گا،امریکہ کی دھمکی
- 6 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مریم نواز کی بطور مہمان خصوصی واہگہ بارڈر لاہور پر تعمیر کئے گئے ارینا کی افتتاحی تقریب میں شرکت
- 9 hours ago

مسلسل کمی کے بعد سونا آج ہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 hours ago

تائیوان سے متعلق چین کے مؤقف کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، دفتر خارجہ
- 9 hours ago

تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ 2026 کےشیڈول کا اعلان ہو گیا
- 8 hours ago

وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان کی نگراں کابینہ کی منظوری دے دی
- 3 hours ago

پاکستان یمن کے مسئلے کی بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے حل کی حمایت کرتا ہے ،دفتر خارجہ
- 3 hours ago

5 بڑوں کے مل بیٹھنے کی تجویز رانا ثنا اللہ کی ذاتی رائے ہے،شیخ وقاص اکرام کا ردعمل
- 4 hours ago






.webp&w=3840&q=75)
