ملک کے مختلف شہروں میں خون جما دینے والی سردی کی شدت برقرار

اسکردو میں گزشتہ روز ہونے والی برف باری سے پارہ منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 30th 2024, 9:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کے مختلف شہروں میں خون جما دینے والی سردی کی شدت برقرار

ملک کے مختلف شہروں میں خون جما دینے والی سردی کی شدت برقرار ہے۔

اسکردو میں گزشتہ روز سے برف باری جاری ہے جس کی و جہ سے پارہ منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا اور اس کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔

برف باری کے باعث استور کے بالائی علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری کے بعد سیاحوں کی آمد جاری ہے جبکہ  بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی شدید سردی  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور زیارت میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب میں ہر سو دھند کا راج ہے۔