میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا کی بھارت کو 184 رنز سے شکست

بھارت کی ٹیم 340 رنز کے ہدف کے جواب میں 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 30th 2024, 11:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا کی بھارت کو 184 رنز سے شکست

آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے 5ویں روز بھارت کو 184 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کی ٹیم 340 رنز کے ہدف کے جواب میں 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کے 9 کھلاڑی ڈبل فگرز میں ہی نہ جا سکے۔

بھارت کے یشسوی جیسوال84اور رشبھ پنت 30 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،  کینگروز کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 3،3، وکٹیں سمیٹیں جب کہ اسپنر نیتھن لوئن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ان کے علاوہ مچل اسٹارک اور ٹریوس ہیڈ کو ایک ایک وکٹ ملی، آسٹریلوی بولرز نے بھارت کی آخری سات وکٹیں محض 34 رنز کےاضافے سے گرا دیں،  انڈیا کے 121 رنز پر 3 کھلاڑی آوٹ تھے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھے ٹیسٹ میچ میں حاضری کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہو گیا جس کے دوران 5 روز میں  میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں 3 لاکھ 50 ہزار 700 سے زیادہ شائقین میدان میں آئے۔ اس سے قبل 1937 میں  3 لاکھ 50 ہزار 534 کرکٹ شائقین نے میدان کا رخ کیا تھا۔

اتنی بڑی تعداد میں شائقین کی آمد کا مطلب یہ ہے کہ 2024 کے ایم سی جی باکسنگ ڈے ٹیسٹ کو اس میچ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا جو سر ڈونلڈ بریڈمین کی قیادت میں آسٹریلیا نے اس گراؤنڈ پر جنوری 1937 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا جو 6 دنوں تک جاری رہا تھا۔