وفاقی حکومت کا وائٹ پیپر خیبرپختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا گیا، بیرسٹر سیف
عطاء تارڑ کوئی نہ کوئی ایسی بات کرجاتے ہیں جس سے ان کی نااہلی عیاں ہوجاتی ہے، مشیر اطلاعات کے پی


مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عطاء تارڑ نے وفاقی حکومت کا وائٹ پیپر کاپی کرکے خیبرپختونخوا کے کھاتے میں ڈال دیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ عطاء تارڑ کوئی نہ کوئی ایسی بات کرجاتے ہیں جس سے ان کی نااہلی عیاں ہوجاتی ہے، انہوں نے خیبرپختونخوا کی معیشت پر بات کرکے بڑے بڑے معیشت دانوں کی ہنسی نکال دی۔ خیبرپختونخوا کے قرضے وفاق کے مقابلے میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں ہیں۔ خیبر پختونخوا کا کل قرضہ 725 ارب روپے ہے، وفاق ہر مہینے اتنا ہی قرض لیتی ہے، شہباز شریف کے صرف دو سالہ اقتدار میں پاکستان کا قرضہ 27 ہزار ارب روپے بڑھا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا قرض بھی وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بڑھا ہے، جعلی حکومت کے دور میں رویے کی قدر کمی آئی ہے اور فارن کرنسی بڑھی ہے، تقریباً ساڑھے تین سو ارب روپے قرضہ بڑھا ہے ورنہ صوبے کا ٹوٹل قرضہ آج 400 ارب روپے ہوتا۔ عطاء تارڑ بے چارہ بیک وقت دو نوکریاں کرتا ہے، شہباز اور مریم نواز دونوں کی نااہلیاں چھپاتا پھر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختوننخوا میں صحافیوں کے خلاف کارروائی کی بات بھی مضحکہ خیز ہے، صحافی تو اسلام آباد میں محفوظ نہیں ہے، مطیع اللہ جان کی مثال سب کے سامنے ہیں، جعلی حکومت کی فسطائیت کی وجہ سے صحافی باہر ممالک مقیم ہیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ گزشتہ نو مہینوں میں صحت کارڈ پر 7 لاکھ 80 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج ہو چکا ہے، یونیورسٹیوں کا چانسلر وزیر اعلیٰ کو اس لئے بنایا ہے کہ گورنر وائس چانسلرز کی تعیناتی میں روڑے اٹکا رہے تھے، گزشتہ نگراں حکومت نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بہت کوشش کی مگر کچھ ہاتھ نہیں آیا تھا۔

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 2 hours ago

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 2 hours ago

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- an hour ago

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- an hour ago

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- an hour ago

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- an hour ago

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 2 hours ago

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 2 hours ago

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 4 hours ago

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 5 hours ago

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 4 hours ago