پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
دونوں ممالک 1991 سے ہر سال یکم جنوری کو ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 1st 2025, 1:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، اسلام آباد اور نئی دہلی میں دونوں ممالک کے حکام نے ایٹمی تنصیبات کی فہرستیں ایک دوسرے کے حوالے کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کے تبادلے کا معاہدہ 1988 میں طے پایا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک 1991 سے ہر سال یکم جنوری کو ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔
ان فہرستوں کا تبادلہ جوہری تنصیبات اور سہولیات پر حملے کی ممانعت کے معاہدے کا حصہ ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان اس معاہدے پر 31 دسمبر 1988 کو دستخط ہوئے اور یہ 27 جنوری 1991 کو نافذ العمل ہوا۔
جوہری لسٹوں کا یکم جنوری 2024 میں ہونے والا یہ تبادلہ مسلسل 33ویں سال ہوا ہے۔
Advertisement
سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بینچز تشکیل
- 12 hours ago
انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟رپورٹ سامنے آ گئی
- 11 hours ago
سینیٹر عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مذاکراتی عمل کی پیشرفت بارے آگاہ کیا
- 14 hours ago
دوسراٹیسٹ :پہلے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر316رن بنا لیے
- 10 hours ago
ہمارا ہدف 2035 تک پاکستان کو 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
- 13 hours ago
نارنگ منڈی:بھارت سے آنے والا نایاب نسل کا بارہ سنگھا بینک میں گھس گیا ،عملے نے پکڑلیا
- 12 hours ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات