موسم کی خرابی کی وجہ سے کابل کی پرواز کو اسلام آباد میں ہنگامی لینڈنگ
ملتان ،سیالکوٹ اور فیصل آباد کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے 5 پروازوں کو لاہور لینڈ کرایا گیا
موسم کی خرابی کی وجہ سے افغانستان کے دارالحکومت کابل کی پرواز کو اسلام آباد اتارا گیا جبکہ ملتان سیالکوٹ اور فیصل آباد کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے 5 پروازوں کو لاہور لینڈ کرایا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کابل میں موسمی خرابی سے دبئی سے غیر ملکی ائیر لائن کی شیڈول پرواز ایف زیڈ 301 مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے کابل پہنچی تاہم کابل میں موسمی خرابی کی وجہ سے پرواز نے ایک گھنٹے تک فضا میں چکر کاٹ کر لینڈنگ کا انتظار کیا۔
موسم مسلسل خراب ہونے کی وجہ سے پرواز کو پاکستان کی طرف موڑ دیا گیا، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت ملنے پر دبئی کابل پرواز نے اسلام آباد لینڈ کیا۔مسافر طیارے میں موجود رہے،کابل میں موسم بہتر ہونے پر پرواز دوپہر 12 بجے اسلام آباد سے منزل کے لیے روانہ ہوگئی۔
موسمی خرابی کی وجہ سے جدہ فیصل آباد کی پرواز پی کے 764، مدینہ سیالکوٹ کی پرواز پی کے 874، مدینہ سے ملتان کی پروازوں پی کے 716، جدہ سے پی کے 740 اور دبئی سے ملتان پی اے 811 کو لاہور اتار گیا۔ کراچی سے ملتان کی پی آئی اے کی دو پروازیں پی کے 330 اور 331 منسوخ کر دی گئیں۔
شارجہ، دبئی، جدہ سے ملتان کی 4 پروازوں کی آمد روانگی تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی کی پرواز ایف زیڈ 392 کی روانگی میں تاخیر سے روانہ ہوئی۔
پاکستان کا سلامتی کونسل میں غزہ پرجاری اسرائیلی حملے روکنے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور:تشدد کا شکار ہونے والا 14 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا
- ایک گھنٹہ قبل
نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر جاری کردیں،اداکارہ نے شادی کس سے کی؟
- 20 منٹ قبل
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز ، اسپنر ساجد خان اور نعمان علی کی ٹیم میں واپسی
- 4 منٹ قبل
ملک میں سردی کی لہر برقرار،پنجاب میں دھند کا راج
- ایک گھنٹہ قبل
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،دو دنوں میں مزید140 فلسطینی شہید
- ایک گھنٹہ قبل