مالی سال 2025:پنجاب ریونیو اتھارٹی کی ششماہی ٹیکس گروتھ میں16 فیصد اضافہ
رواں مالی سال میں جولائی سے دسمبر تک ٹیکس محصولات کی مد میں 118 بلین روپے کا ٹیکس جمع کیا،ترجمان
لاہور: رواں مالی سال میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی دوسری شمشاہی میں ٹیئکس گروتھ میں 16 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی(پی آر اے) کے مطابق رواں سال ماہ دسمبر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.16 فیصد گروتھ دیکھی گئی،گزشتہ ماہ نومبر 24 کے مقابلے میں ماہ دسمبر24 میں 19 فیصد گروتھ دیکھی گئی۔
ترجمان کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال میں جولائی سے دسمبر تک ٹیکس محصولات کی مد میں 118 بلین روپے کا ٹیکس جمع کیا .یہ وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.35 فیصد زیادہ ہے ،پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 8 فیصد گروتھ دیکھی گئی ۔
ترجمان کے مطابق پنجاب انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ سیس کے تحت 25 فیصد گروتھ جب کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں جولائی سے دسمبر تک 76 فیصد گروتھ دیکھی گئی، ترجمان نے مزید کہا کہ قابل غور بات ہے کہ رواں مالی سال میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا نہ ہی ٹیکس ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق ریونیواتھارٹی اسٹیک ہولڈرز اور ٹیکس پیرز کو ورکشاپس کے ذریعے آگاہی دینے، ٹیکس کے دائرہ کارکو وسیع کر کے پی آر اے گزشتہ سالوں سے ٹیکس ہدف پورا کرتی آرہی ہے ،انہوںنے امید ظاہر کی کہ اس سال بھی ٹیکس ہدف عبور کر لیں گے ۔
ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ رواں مالی سال میں ریٹرن فائلنگ کا جدید سسٹم پی آر اے آئرس متعارف کروایا گیا جو شفافیت پر مبنی، پیپر لیس آفس کی جانب اہم قدم ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پی آر اے کے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم اور ایف بی آر کے پوائنٹ آف سیل سسٹم کے مربوط ہونے سے ٹیکس ڈیٹا کا حصول آسان ہوسکے گا۔
ترجمان نے مزید بتا یا کہ رواں مالی سال میں سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن بھی متعارف کرائی گئی جس کوآئل اینڈ گیس اور مائیکروفنانس بنکوں تک وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا،جبکہ اتھارٹی جلدہی ٹیکس گزار ان کی سہولت کے لئے دیگر بین الصوبائی بزنس سیکٹرز پر سنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کی سہولت متعارف کرائے گا۔
نیویارک کی عدالت کا نو منتخب امریکی صدرٹرمپ کو 10 جنوری کو پیش ہوکر سزا سننے کا حکم
- 11 منٹ قبل
لاہور:تشدد کا شکار ہونے والا 14 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کا سلامتی کونسل میں غزہ پرجاری اسرائیلی حملے روکنے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز ، اسپنر ساجد خان اور نعمان علی کی ٹیم میں واپسی
- ایک گھنٹہ قبل
کرم امن معاہدے کےبعد پہلا قافلہ اشیاء خورونوش لیکر ٹل سے پاراچنار روانہ
- ایک گھنٹہ قبل
نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر جاری کردیں،اداکارہ نے شادی کس سے کی؟
- 2 گھنٹے قبل