یونان کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 35 ملازمین برطرف
کشتی حادثات میں ملوث 4 انسپیکٹرز، 10 سب انسپیکٹرز، 2 اے ایس آئی برطرف کیے گئے ہیں،ترجمان
اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث اہلکاروں اور ملازمین کو برفرف کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نےکشتی حادثات میں ملوث 49 اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیوں پر سماعت کی اور کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 35ملازمین برطرف کردیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے کے 13 اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
کشتی حادثات میں ملوث 4 انسپیکٹرز، 10 سب انسپیکٹرز، 2 اے ایس آئی برطرف کیے گئے ہیں۔ کشتی حادثات میں ملوث ایف آئی اے کے 5 ہیڈ کانسٹیبلز اور 14 کانسٹیبلز برطرف کیے گئے۔
اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ غفلت میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ان اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے گا اور خود احتسابی کے عمل سے ہی انسانی اسمگلنگ کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز ، اسپنر ساجد خان اور نعمان علی کی ٹیم میں واپسی
- an hour ago
لاہور:تشدد کا شکار ہونے والا 14 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا
- 2 hours ago
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،دو دنوں میں مزید140 فلسطینی شہید
- 2 hours ago
نیلم منیر نے نکاح کی تصاویر جاری کردیں،اداکارہ نے شادی کس سے کی؟
- 2 hours ago
کرم امن معاہدے کےبعد پہلا قافلہ اشیاء خورونوش لیکر ٹل سے پاراچنار روانہ
- an hour ago
پاکستان کا سلامتی کونسل میں غزہ پرجاری اسرائیلی حملے روکنے کا مطالبہ
- 2 hours ago