آئی ایم ایف کی شرط پر سرکاری ملازمین کی پنشن کا طریقہ تبدیل
وزارت خزانہ کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں جن کے ذریعے سرکاری افسران اورملازمین کی پنشن میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کا بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی پنشن کا طریقہ تبدیل کردیا ۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کی پنشن کی کے حساب کتاب کے طریقہ کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اصلاحات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئے سال کی آمد کے ساتھ سرکاری افسران اورملازمین پر ڈبل پنشن لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔
وفاقی حکومت نے سرکاری افسران پر ڈبل پنشن لینے پر پابندی عائد کردی ہے پنشن کی نئی شرائط عائد کرنے سے قومی خزانے کوسالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں جن کے ذریعے سرکاری افسران اورملازمین کی پنشن میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اہم عہدوں پر فائز افسران صرف ایک پنشن حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔
نوٹیفکیشن پنشن میں سالانہ اضافہ پہلی پنشن پر لاگو کیا جائے گا، آئندہ پنشن سروس کے آخری 24ماہ کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی۔
شاری بلوچ،بلوچستان میں دہشت گردوں کی خواتین کے استحصال کی ہولناک مثال
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان ٹیم کے لیے بُری خبر، اوپنر صائم ایوب6ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر
- ایک گھنٹہ قبل
نیویارک کی عدالت کا نو منتخب امریکی صدرٹرمپ کو 10 جنوری کو پیش ہوکر سزا سننے کا حکم
- 2 گھنٹے قبل
ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز ، اسپنر ساجد خان اور نعمان علی کی ٹیم میں واپسی
- 3 گھنٹے قبل
لوئر کرم:ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کا واقعہ، پاراچنار کو جانے والےامدادی سامان کے قافلے کی کرم روانگی مؤخر
- 2 گھنٹے قبل
کرم امن معاہدے کےبعد پہلا قافلہ اشیاء خورونوش لیکر ٹل سے پاراچنار روانہ
- 3 گھنٹے قبل