تفریح

بھارتی پنجابی گلوکاردلجیت دوسانجھ کو ایک بار پھر قانونی کارروائی کا سامنا ،مگر کیوں؟

گلوکار کوکنسرٹ کے بعد نوجوانوں کو شراب نوشی پر اُکسانے والا گانا گانے پر ایک بار پھر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے،بھارتی میڈیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 1st 2025, 7:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی پنجابی گلوکاردلجیت دوسانجھ کو ایک بار پھر قانونی کارروائی کا سامنا ،مگر کیوں؟

چندی گڑھ:بھارت کےمعروف پنجابی گلوکاردلجیت دوسانجھ کو کنسرٹ کے بعد نوجوانوں کو شراب نوشی پر اُکسانے والا گانا گانے پر ایک بار پھر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔
انڈین  میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مشہورپنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کا لدھیانہ میں نئے سال کی شام کے موقع پر ہونے والے کنسرٹ کے بعدنوجوانوں کو شراب نوشی پر اکسایا گیا گانا گانے کی وجہ سےچندی گڑھ کے اسسٹنٹ پروفیسر پنڈت راؤ نے ان کی خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست دائر کی ہےدائر کی  ہے جس کے بعد ان کادلجیت کا کنسرٹ ایک دفعہ پھر قانونی تنازعہ کا شکار ہو گیا۔
درخواست کے بعدپنجابی گلوکار کے خلاف شکایت نےبھارتی حکومت پنجاب نے لدھیانہ کے ڈسٹرکٹ کمشنر کو باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ گلوکار کو اپنے 31 دسبر کی رات کے لائیو شو کے دوران کچھ مخصوص گانے پیش کرنے سے روکا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گلوکار کو دہلی میں ہونے والے کنسرٹ کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔