24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حملوں میں 28 فلسطینی شہید، 41 زخمی
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 22 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 553 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 8 ہزار 379 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
غزہ میں سال نو کی شروعات پر بھی اسرائیلی فورسز کے حملے رُکنے کا نام نہیں لے رہے، 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حملوں میں 28 فلسطینی شہید، 41 زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جبالیہ اور بوریج کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے تازہ حملوں میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے، خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے سے 22 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 553 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 8 ہزار 379 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب سرد موسم نے غزہ کے بے گھر فلسطینیوں پر مزید مصائب کا ڈھیر لگا دیا، شدید بارش سے غزہ کے سیکڑوں عارضی شیلٹرز بھی زیر آب آگئے، اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں پناہ گاہوں کے سامان کی فراہمی بھی روک دی ہے۔
صدر مملکت ،وزیر اعظم،وزیر داخلہ اور دیگر کی لوئر کرم میں سرکاری قافلےپر فائرنگ کی شدید مذمت
- 3 گھنٹے قبل
ڈپٹی کمشنر اور سرکاری قافلے پر 40 سے 50 شرپسندوں نے فائرنگ کی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
- ایک گھنٹہ قبل
ڈی چوک احتجاج: پی ٹی آئی کے 40 کارکنا ن کی ضمانتیں منظور
- 2 گھنٹے قبل
پشاورمیں گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان کے مضبوط دفاع کیلئے مستحکم معیشت ضروری ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،نئی قیمت کیا ہے؟
- 2 گھنٹے قبل