پاکستان

افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کو رکھنے کیلئے پاکستان سے 10 ارب روپے مانگے ،وزیر دفاع کا انکشاف 

بانی پی ٹی آئی  کا بیان تھا کہ 40 سے 45 ہزار لوگ آئیں گے، اب یہ لوگ خیبرپختونخوا میں بیٹھے ہوئے ہیں اور لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں،خواجہ آصف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 2nd 2025, 2:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کو رکھنے کیلئے پاکستان سے 10 ارب روپے مانگے ،وزیر دفاع کا انکشاف 

اسلام آباد:وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان میں کسی مغربی صوبے میں بسانے کیلئے پاکستان سے 10 ارب روپے مانگے تھے۔
خواجہ آصف نےگزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ پیسے مانگے جانے پر جب افغان طالبان سے کہا گیا کہ کیا وہ اس حوالے سے گارنٹی دیں گے کہ ٹی ٹی پی واپس نہیں آئے گی تو اس پر وہ خاموش ہو گئے۔
 اپنے بیان میں خواجہ آصف نےکہا کہ پی ڈی ایم حکومت بننےکے بعد میں افغانستان گیا تھا،افغان طالبان کے وزیردفاع اور دیگر قیادت سے ملاقات ہوئی تھی، میں نے ان کو کہا تھا کہ دہشت گردوں کو نہ روکا گیا تو ہم مجبور ہوجائیں گے پھرگلہ نہ کریں، وہ 10 ارب روپے مانگ رہے تھے کہ ٹی ٹی پی کے لوگوں کو کہیں اور منتقل کریں، جس وقت میں افغانستان گیا تھا اس دوران کالعدم تنظیم کا کوئی سیز فائر نہیں تھا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ میں اس وقت اسمبلی میں تھا جب بریفنگ دی گئی کہ ان کو بسانے کا فیصلہ بہتر ہے۔ ’بانی پی ٹی آئی  کا بیان تھا کہ 40 سے 45 ہزار لوگ آئیں گے، اب یہ لوگ خیبرپختونخوا میں بیٹھے ہوئے ہیں اور لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت بننے کے بعد میں افغانستان گیا تھا، افغان طالبان کے وزیردفاع اور دیگر قیادت سے ملاقات ہوئی تھی، میں نے ان کو کہا تھا کہ دہشت گردوں کو نہ روکا گیا تو ہم مجبور ہو جائیں گے پھر گلہ نہ کریں۔
وزیر دفاع کا مزیدکہنا تھا کہ فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث لوگوں کوہم پر تنقید کا حق نہیں، تمام تر دباؤ کے باوجود ہم ایٹمی طاقت بھی بنے اور میزائل بھی بنائے،مذاکرات کریں لیکن دفاعی تنصیبات پر حملوں کوکیسے جسٹیفائی کرسکتے ہیں؟ یہ ہمیں ٹارگٹ کریں، پیپلزپارٹی کو کریں لیکن ملک کو ٹارگٹ نہ کریں،ہم نے جو غلطیاں ضیاء کے دور میں کیں اس کی معافیاں بھی مانگیں، ہم نے ریاست کے گریبان پر ہاتھ نہیں ڈالا جو 9 مئی اور 26 نومبر کو ڈالا گیا۔