چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا 8 جنوری کو اڈیالہ جیل کے دورے کیلئے اسپیکر کو خط
قیدیوں کے حقوق اور اصلاحات کی ضرورت ہے، قیدی وین بلٹ پروف تو ہے،لائف پروف نہیں، اس میں سانس لینا بھی مشکل ہوتا ہے،زرتاج گل
اسلام آباد:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے دورے کے لیے 8جنوری کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے۔
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس صاحبزادہ حامد رضا صدرات میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا،اجلاس میں وزارت انسانی حقوق کے سیکریٹری اور دیگر اداروں کے حکام موجود تھے۔
دوران اجلاس حامد رضا نے کہا کہ 8 جنوری کو اڈیالہ جیل کے دورے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے، عامر ڈوگر اور ڈاکٹرامجد نے بھی کمیٹی کے دورے میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔
دوران اجلاس پی ٹی آئی رکن اسمبلی اور کمیٹی ممبر زرتاج گل نے کہا کہ قیدیوں کے حقوق اور اصلاحات کی ضرورت ہے، قیدی وین بلٹ پروف تو ہے،لائف پروف نہیں، اس میں سانس لینا بھی مشکل ہوتا ہے، میرا ذاتی تجربہ رہا ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ جیلوں میں قید خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ جیلوں میں بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کا اسٹیٹس بیرکس کے دورہ سے متعلق کہا تھا۔جس پر سیکر ٹری وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ قیدیوں کا ڈیٹا کمیٹی کو فراہم کر دیا ہے۔
دوسری جانب اجلاس میں نیشنل کمیشن فارچائلڈ رائٹس چئیرپرسن عائشہ رضا فاروق نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ قوانین کی صوبائی سطح پر بھی آگاہی کے لیے اقدامات کررہے ہیں، چائلڈ لیبر بل بھی متعارف کرا رہے ہیں جبکہ برتھ رجسٹریشن ریٹ کوبہتربنانے کے اقدامات کررہے ہیں اور چائلڈ آن لائن پروٹیکشن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ بچوں کی اکثریت والدین اوراساتذہ سے اپنے مسائل کو ڈسکس نہیں کرپاتی ،ہمارا تعلیم کا نجی شعبہ بچوں کی اخلاقی تربیت نہیں کررہا،نجی اداروں میں آئس کے نشہ کے کیسز بڑھ رہے ہیں، بہت سی ایسی چیزیں جو ہماری ثقافت کے متضاد ہیں، نجی شعبے کے اساتذہ کے لیے تربیت کا اہتمام کرناچاہیے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 5 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- 3 گھنٹے قبل
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- 3 گھنٹے قبل
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- 3 گھنٹے قبل
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- 3 گھنٹے قبل
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 5 گھنٹے قبل