علاقائی

حیدر آباد : شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، کئی مسافر معمولی زخمی

حادثے کے باعث اپ ٹریک شدید متاثر ہے۔ بحالی کا کام تاحال تاخیر کا شکار ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 2nd 2025, 3:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حیدر آباد : شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں ، کئی مسافر معمولی زخمی

حیدرآباد: مٹیاری کے قریب شالیمار ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں جس کے بعد اپ ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی ہے ۔
 ٹرین حادثے میں چند مسافروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حادثے کے باعث اپ ٹریک شدید متاثر ہے۔ بحالی کا کام تاحال تاخیر کا شکار ہے۔
دوسری جانب ٹرین حادثے کے باعث پنجاب اور کراچی جانے والی دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔