ملک میں چھائی دھند سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر
دھند سے لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ کی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں، ترجمان
ملک کے مختلف علاقوں میں چھائی دھند سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) کا فضائی آپریشن متاثر ہوگیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق دھند سے لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ کی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ پرواز کے لیے بکنگ کے وقت ائیرلائن کی جانب سے رابطے کے لئےدرست اور فعال نمبر کا اندراج لازمی کروائیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنے فضائی آپریشن کی حفاظت کو ناگزیر سمجھتا ہے۔ دھند کے باعث متاثر پرواز میں تاخیر کی صورت میں طیارے اور زمینی عملے سے تعاون کریں۔ پروازوں کی تاخیر پر مسافروں کی جانب سے عملے کے ساتھ عدم تعاون پرواز کی روانگی میں مزید تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔ مسافر اپنی پرواز سے متعلق پی آئی اے کے کال سینٹر یا ویب سائٹ سے بروقت معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- 3 گھنٹے قبل
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- 3 گھنٹے قبل
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 4 گھنٹے قبل
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- 3 گھنٹے قبل
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- 3 گھنٹے قبل