پاکستان

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ کرم میں حالات خراب تھے اور یہ 24 نومبر کی تیاری کر رہے تھے، خیبر پختونخوا اس وقت صرف اللہ کے رحم و کرم پر ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 2nd 2025, 11:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی

رہنما ن لیگ اختیار ولی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی۔

رہنما ن لیگ اختیار ولی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں بہت پروپگینڈا کر رہی ہے، تحریک انصاف کا ایجنڈا نہ پاکستان ہے نہ پاکستان کی سلامتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بانی پی ٹی آئی کو رخصت کیا گیا تو ان کا پہلا بیان تھا کہ پاکستان تین ٹکڑے ہوگا، پاکستان دشمنوں کو اسی طرح مرگی کے دورے پڑتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جب بھی اپوزیشن میں ہوتے ہیں ملک کے باہر سے دشمن قوتوں کو بلاتے ہیں، یہ لوگ اپنے ذاتی مقاصد کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ کرم میں حالات خراب تھے اور یہ 24 نومبر کی تیاری کر رہے تھے، خیبر پختونخوا اس وقت صرف اللہ کے رحم و کرم پر ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ یہ کہتے تھے کہ جان اللہ کو دینی ہے، اب تو لگتا ہے کہ انہوں نے جان یمراج کو دینی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صرف مونچھوں کو تاؤ دینا ہے اور اسلام آباد پر چڑھائی کرنی ہے، اب جب کوئی آپ سے بات چیت کے لیے تیار نہیں تھا تو مذاکرات کے لیے تیار ہو گئے۔