پاکستان

کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 5 جنوری کو 97 ویں سالگرہ سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 2nd 2025, 11:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی :  ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان

پیپلز پارٹی سندھ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 5 جنوری کو 97 ویں سالگرہ سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پپلز پارٹی کی ضلعی تنظیمیں اپنے اپنے اضلاع میں شہید بھٹو کی سالگرہ تقاریب کا انعقاد کریں، ان کی 97 ویں سالگرہ تقاریب میں کیک کاٹے جائیں گے اور شہید بھٹو کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ سندھ کے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں جوش و خروش سے منائی جائے گی۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت بھٹوز کی مرہون منت ہے، جمہوریت کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا تو شہید بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالاجی دی۔