پاکستان نے سلامی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر اپنی عالمی ذمہ داریوں کا آغاز کر دیا
اقوام متحدہ میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کا پرچم سلامتی کونسل میں نصب کیا گیا


پاکستان نے اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے بطور غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی 2 سالہ مدت کی عالمی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں پاکستان کے نمائندے عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کے پرچم رکھنے کی رسم میں شرکت کی۔ اس دوران پاکستان کا پرچم سلامتی کونسل میں نصب کیا گیا۔
پاکستان کے ساتھ اس بار ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ بھی غیر مستقل ارکان کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔
پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر آٹھویں بار منتخب ہوا ہے، اور اس نے 193 رکن ممالک میں سے 182 ووٹ حاصل کر کے یہ حیثیت حاصل کی۔
اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں ایک فعال اور تعمیری کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پانچ مستقل ارکان (امریکہ، برطانیہ، روس، چین اور فرانس) اور دس غیر مستقل ارکان پر مشتمل ہے۔
غیر مستقل ارکان کی مدت دو سال ہوتی ہے اور ان کی انتخابی ذمہ داری عالمی امن و سلامتی کے اہم مسائل پر فیصلے کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہوتی ہے۔

صہیونی فورسز کا غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 95 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

سندھ سرکار نے کورونا وباء کے دوران عارضی طور پر بھرتی کیے گئے ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید
- 3 گھنٹے قبل

پشاور ہائیکورٹ نے کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو حلف لینے سے روک دیا
- 2 گھنٹے قبل

امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھالیں
- 3 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
- 26 منٹ قبل

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
- 3 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے قیام کا دوسرا سال، صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
- 21 منٹ قبل

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، وزارت خزانہ کا نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا شاندار آغاز ،انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل

یو اے ای نے بھی پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہورایئرپورٹ پر قائم
- ایک گھنٹہ قبل