سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بینچز تشکیل
بینچ نمبرایک چیف جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس منیب اختر، جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل ہوگا
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 3rd 2025, 9:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ ریگولر بینچز تشکیل دے دیئے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ریگولربنچز تشکیل دیئے، بینچ نمبرایک چیف جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس منیب اختر، جسٹس ملک شہزاد احمد پر مشتمل ہوگا۔
جبکہ بینچ دو میں جسٹس امین الدین، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ بینچ تین جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
اسی طرح بینچ نمبر چار میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے، بینچ نمبر پانچ جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل پر مشتمل ہوگا۔
واضح رہے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید کیسز کی سماعت کریں گے۔
Advertisement
وفاقی حکومت کا پلاسٹک کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں امن پاکستان کی خوشحالی کےلیے ناگزیر ہے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام
- ایک گھنٹہ قبل
شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کھلے مین ہول میں گرکر 8 سالہ بچہ جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
ڈی سی کرم پر حملے میں ملوث 2 شرپسند گرفتار
- 2 گھنٹے قبل
یوم حق خودارادیت پر کشمیر یو ں کا جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
- ایک گھنٹہ قبل
چوتھی بین الاقوامی ہائیڈرو پاور کانفرنس جمعرات کواسلا م آباد میں ہوگی
- ایک گھنٹہ قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات