ٹیکنالوجی

 انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟رپورٹ سامنے آ گئی

وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پراضافی بوجھ ڈالا، انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کیلئے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے،پی ٹی اے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 3rd 2025, 9:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟رپورٹ سامنے آ گئی

اسلام آباد:ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کے حوالے سےپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے تحقیقات مکمل کرلی گئیں،جس میں مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔
ٹیلی کام آپریٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مسائل کی نشاندہی کی ہے، تاہم پی ٹی اے نے تحقیقاتی رپورٹ وزارت آئی ٹی کو ارسال کردی ہے، جس میں ٹک ٹاک، وٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی نشان دہی کی گئی ہے۔
پی ٹی اے ذرائع کا  مزیدکہنا ہے کہ ایک ٹیلی کام کمپنی کو سوشل میڈیا اور ویب براؤزنگ میں مسائل کا سامنا رہا ہے، ایکس پر بلاکنگ کے مسائل آئے، ویب براوٴزنگ اور ڈیٹا سروسز پر رپورٹ نہیں ہوئے،پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پراضافی بوجھ ڈالا، انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کیلئے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
گذشتہ روز پی ٹی اےنےسوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں قطر کے قریب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع دی تھی،حکام کا مزید کہنا تھا کہ قطر کے قریب اے اے ای ون کیبل پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑتی ہے جو 7 زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے اس میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔