علاقائی

نارنگ منڈی:بھارت سے آنے والا نایاب نسل کا بارہ سنگھا بینک میں گھس گیا ،عملے نے پکڑلیا

بینک کے عملے نے بارہ سنگھا پہلے پولیس کی تحویل میں دیا جس کو بعد ازاں محمکہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیاگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 3rd 2025, 8:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نارنگ منڈی:بھارت سے آنے والا نایاب نسل کا بارہ سنگھا بینک میں گھس گیا ،عملے نے پکڑلیا

نارنگ منڈی: بھارت سے سرحد پار کر کے آنےوالا نایاب نسل کا بارہ سنگھا بینک میں گھس آیا، بینک عملے نے پکڑلیا۔
پنجاب کےسرحدی علاقے نارنگ منڈی میں ایک بینک کے احاطے میں اچانک بارہ سنگھا گھس آیا جس بینک کے عملے نے تھوڑی بھاگ دوڑ کے بعد رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
بینک کے عملے نے بارہ سنگھا پہلے پولیس کی تحویل میں دیا جس کو بعد ازاں محمکہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیاگیا۔
اس حوالے سےاسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ بارہ سنگھا بھارت سے سرحد عبور کرکے پاکستان پہنچا جسے تحویل میں لے لیا گیاہے۔
واضح رہےکہ نارنگ منڈی پاک بھارت سرحد سے محض 9 کلو میڑ کی دوری پر واقع ہے اور دریائے راوی کے پاربھارت کی طرف جنگل موجود ہے ،جہاں سے سردی کے موسم میں اکثر جنگلی جانور پاکستان میں داخل ہو جاتے ہیں۔