Advertisement
پاکستان

سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 پاکستانی بے دخل

بے دخل افراد کو کراچی پہنچنے پر قانونی کارروائی کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 6th 2025, 11:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 پاکستانی بے دخل

سعودی عرب اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب، یو اے ای، ملائیشیا اور عراق سے 24 گھنٹوں میں 63 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، ان افراد کو کراچی پہنچنے پر قانونی کارروائی کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا۔

سعودی عرب سے بلیک لسٹ ہونے پر 4 بھکاری یا بے گھر ہونے پر 15 اور زائد المیعاد قیام پر 10 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

اس کے علاوہ ممنوعہ تارکینِ وطن ہونے پر ملائیشیا سے 16 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جب کہ غیر قانونی داخلے اور زائد المیعاد پر عراق سے 11 پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان بھیجا گیا۔

یو اے ای سے 4 پاکستانیوں کو بے دخل کر کے پاکستان بھیجا گیا۔

Advertisement