دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پرتعینات تھے اور موٹر سائیکل پر ڈاک لینے جا رہے تھے، پولیس


خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ غزنی خیل کی حدود میں دہشتگردوں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار ڈیوٹی کے لئے جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کردی گئی۔ دونوں اہلکار ڈاک ڈیوٹی پرتعینات تھے اور موٹر سائیکل پر ڈاک لینے جا رہے تھے۔
ڈی پی او لکی مروت کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت کے قریب پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 2 دن قبل
ڈیجیٹل ادائیگیاں: پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتں تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئیں
- 19 گھنٹے قبل
معرکہ حق میں کامیابی کے بعدہمارے لڑاکاطیارےخریدنے کے لئے کئی ممالک خریداری کیلئےبات کررہے ہیں:وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 2 دن قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
تھائی لینڈ: مسافر ٹرین پٹری پر گری کرین سے ٹکرا گئی، 22 افراد ہلاک
- 19 گھنٹے قبل
پی سی بی نے جنوبی افریقہ کیلئے خواتین کے سکواڈ کا اعلان کردیا
- 19 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل











