مذاکراتی کمیٹی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل حکام کے پاس درخواست جمع کرا دی
منگل کے روز وکلا ءکے بجائے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، درخواست
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی کے وکلا نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست جمع کروا دی۔
رپورٹ کے مطابق درخواست مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کروانے کے لیے داخل کروائی گئی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ منگل کے روز وکلا کے بجائے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، درخواست پر تا حال جیل انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی وکلا کو جواب نہیں دیا گیا۔
اس میں کہا گیا کہ درخواست کے ذریعے جیل انتظامیہ سے استدعا کی گئی کہ وکلا کے بجائے مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت دی جائے، مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کے کل انتظامات کیے جائیں، سات رکنی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کھلے ماحول میں کروائی جائے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
- ایک گھنٹہ قبل
سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
- ایک گھنٹہ قبل
انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل