سابق ڈپٹی ا سپیکر پنجاب رولنگ کیس،سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کردیا
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کو نوٹس جاری کردیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ یہ کیس غیر مؤثر تو نہیں ہو گیا جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئینی بنچ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز جاری کیےتھے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی بھی اس کیس میں فریق ہیں؟ پرویز الہٰی کی جانب سے کون پیش ہو گا؟
بعدازاں عدالت نے سابق ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے پرویز الہٰی کو نوٹس حمزہ شہباز نظر ثانی کیس میں جاری کیا۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی 2022 میںوزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مسلم لیگ (ق) کے ووٹ نہ گننے کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا تھا اور حمزہ شہباز کی جگہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد حمزہ شہباز نے فیصلہ نظر ثانی میں چیلنج کیا تھا۔
سیکیورٹی فورسز کی 3 محتلف کارروائیوں میں 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 4 hours ago
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ
- 2 hours ago
صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
- 2 hours ago
سرکاری ڈسکوز اور کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کر دی گئی
- 2 hours ago
ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق
- 4 hours ago
انچارج سی ٹی ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- 2 hours ago