ہم نے دلہن کے خاندان پر بوجھ نہ ڈالنے کے لیے جہیز کا انتظام خود کیا ہے، دلہا
گجرات: پنجاب کے ضلع گجرات کے علاقے جلالپور پیروالہ میں چھ بھائیوں نے چھ بہنوں کے ساتھ سادگی سے شادی کر کے ایک نئی اور منفرد راویت قایم کر دی ہے۔
دلہاؤں میں سے نگران عباس اور کامران عباس نے بتایا کہ ہم نے دلہن کے خاندان پر بوجھ نہ ڈالنے کے لیے جہیز کا انتظام خود کیا ہے، ہم جہیز لینے کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد ﷺ ہمیں سادگی سے شادی کرنے کا درس دیتے ہیں اور ہم نے مہمانوں کی طرف سے بھی روایتی ”سلامی“ (نقد تحائف) سے بھی انکار کر دیا ہے۔
اس نادر اور دلکش تقریب نے مشترکہ شادیوں میں ایک نئی روایت کو اجاگر کرتے ہوئے خطے کی بھرپور توجہ حاصل کر لی ہے۔
اس تقریب نے نہ صرف چھ جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں باندھا ، بلکہ سماجی توقعات کے بوجھ تلےدبے والدین کیلئے امید کی ایک شمع بھی روشن کی۔
ایمن سلیم کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش،اداکارہ نے کیا نام رکھا؟
- an hour ago
توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اورہ بشریٰ بی بی کے خلاف پانچویں گواہ کا بیان بھی ریکارڈ
- 2 minutes ago
سونے کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے کا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- an hour ago
ملک کی معاشی ترقی کیلئے سب کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار ہوں: وزیراعظم شہباز شریف
- 30 minutes ago
خلیجی ممالک نے دو دن میں مزیدکتنے پاکستانیوں کو بے دخل کیا؟
- 20 minutes ago
پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا مقام تبدیل
- an hour ago