Advertisement
پاکستان

پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے آغاز کی متوقع تاریخیں سامنے آگئیں

پاکستان میں رواں برس رمضان کا چاند 28 فروری بروز جمعہ یا پھر یکم مارچ بروز ہفتہ نظر آنے کا امکان ہے،ماہرین فلکیات

GNN Web Desk
شائع شدہ a day ago پر Jan 7th 2025, 4:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے آغاز کی متوقع تاریخیں سامنے آگئیں

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چند ماہ کی دوری پر ہے اور ہر سال دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے بابرکت مہینےکا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔
ایسے میں کئی کئی ماہ قبل ہی فلکیاتی ماہرین رمضان اور عید الفطر کی متوقع تاریخوں کی پیشگوئی کردیتے ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رواں برس رمضان کا چاند 28 فروری بروز جمعہ یا پھر یکم مارچ بروز ہفتہ نظر آنے کا امکان ہے،جس کے بعد رمضان کا آغاز یکم مارچ یا مارچ کی دوسری تاریخ کو ہوسکتا ہے۔
جبکہ دوسری جانب پاکستان میں عیدالفطر کا چاند 29 مارچ یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالفطر 30 مارچ یا 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبار اور عیدالفطر کا آغاز چاند کی تاریخوں پر منحصر ہے، جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔

Advertisement